• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 89 افراد گرفتار

کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نے جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 89 افراد کو گرفتار کر کے 1734 دکانیں سیل کردیں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو آج سے راشن فراہم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی کے مطابق بلوچستان حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ اس لیے کیا کہ شہر میں خوف نہ پھیلے تاہم اب محسوس ہورہا ہے کہ شہری کورونا وائرس کی شدت کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام خود اپنی صحت کے حوالے سے سنجیدہ نہیں تو حکومت اور انتظامیہ مزید سخت اقدامات کی طرف پہل کرتے ہوئے کوئٹہ شہر کو مکمل لاک ڈاؤن کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کوئٹہ میں 89 افراد کو گرفتار 1734 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، ایسے افراد کو آج سے راشن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

تازہ ترین