• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا بحران 2009 کی کساد بازاری سے سنگین ہوسکتا ہے، سربراہ آئی ایم ایف

واشنگٹن(اے ایف پی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے دنیا کو معاشی بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران 2009 کی کساد بازاری سے سنگین ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو کورونا وائرس کے وبا کے باعث شدید نقصان کا سامنا ہے،یہ بحران 2009 سے زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے اور اس کے لیے غیر روایتی اقدامات کرنا ہوں گے۔جی 20 اراکین کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی کے حامل ممالک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے مزید تعاون کی ضرورت ہے جس کے لیے آئی ایم ایف ایک کھرب ڈالر کی ادائیگی کے لیے تیار بیٹھا ہے۔کرسٹیالینا جیورجیووا کا کہنا تھا کہ 2020 میں معیشت کا نمو منفی ہے اور عالمی سطح پر بحران کے زمانے میں کساد بازاری خطرناک ہے۔

تازہ ترین