• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کاکیڈٹ کالج کٹاس کے قر نطینہ سنٹرکا معائنہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر ، کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کیڈٹ کالج کٹاس میں قائم کئے گئے قر نطینہ سنٹرز (ائسولیشن وارڈز) کا معائنہ کیا کٹاس کیڈٹ کالج میں اس وقت 100بیڈز پر مشتمل قر رنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے مرید کیڈ ٹ کالج میں قائم 130بیڈز پر مشتمل قر نطینہ سنٹرکا بھی معائنہ کیا ۔کمشنر راولپنڈی نے تمام ضروری انتظامات کا جائزہ لیا جن میں ایک روم میں ایک بیڈ ،ٹیبل ،کرسی ،صابن ،تولیہ ،جگ گلاس ،جائے نماز ،کھانے کے برتن کے علاوہ سینٹائزر اور ماسک موجود تھے ۔اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی سسٹم ،میڈیکل سٹاف ،واش روم میں صفائی کے انتظامات ،دونوں سنٹرز میں لیب اور کٹس کا معائنہ بھی کیا ۔ صوبائی وزیر اور کمشنر نے کمشنر آفس میں کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا ۔
تازہ ترین