وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے شکوہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے لیے وزارتِ ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے حوالے سے پنجاب میں نہیں، سندھ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد آج اہم اعلان کروں گا، کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے۔
یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس، ملک بھر میں فوج تعینات
شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج ہو سکتا ہے ریلوے کا آپریشن معطل کر دیں، وزیرِ اعظم کے پاس سفارشات لے کر جارہا ہوں، حتمی فیصلہ وہی کریں گے۔
ریلوے کے وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو سفارشات دوں گا کہ ریلوے کے لیے پیکیج دیں، ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔