• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاؤ کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کرنے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی، سندھ اور پنجاب میں دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد خیبر پختونخوا میں شٹ ڈاؤن کردیا گیا۔

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی دو ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، 6 اپریل تک مارکیٹس، شاپنگ مالز، سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے جبکہ کراچی اور سکھر ایئرپورٹس آج صبح 6 بجے سے بند کردیے جائیں گے۔ آزاد کشمیر میں 3 ہفتوں کا لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکیج منظور کرلیا، 70 لاکھ دِیہاڑی دار مزدوروں کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے، برآمد کنندگان کے لیے 2 سو ارب روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ قوم کو کورونا کا سخت چیلنج درپیش ہے، اس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج، قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، ہرکوشش اور تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 800 سے اوپر چلی گئی جبکہ 6 افراد جان سے چلے گئے۔

تازہ ترین