• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: سورج کے گرد قوس قزح کا دائرہ، دیکھنے والے دنگ

چین: سورج کے گرد قوس قزح کا دائرہ، دیکھنے والے دنگ


بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب سورج کے گرد قوس قزح کے رنگ بکھرتے دکھائی دیئے جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

چین کے صوبے Sichuan میں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پرچمکتے سورج کے گرد دائرے کی شکل میں قوس قزح  کے خوبصورت رنگ اُمڈ آئے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سورج کے گرد یوں دائرے کی شکل میں قوس قزح کا دکھائی دینا ایک طرح کا فریب نظر ہے۔

 جسے عرفِ عام میں 'sun halo'کہا جاتا ہے جو ہوامیں موجود برف کے کرسٹل کی وجہ سے ہے جس سے سورج کے گرد دائرہ دکھائی دیتا ہے۔

تازہ ترین