علمائے کرام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبائی مرض ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے نائب امیر جماعت غرباءاہلحدیث حافظ محمد سلفی اور سابق وفاقی وزیر و عالم دین حافظ سعید غنی نے ویڈیو پیغامات جاری کیے۔
اپنے پیغامات میں علمائے کرام نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے گھر اور دفاتر میں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وباء کی تباہ کاریوں سے بچانا ہے، اس کی بہترین صورت احتیاط ہے۔