آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فخرعالم نے ڈاکٹر اسامہ کو شہید قرار دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فخر عالم نے گلگت بلتستان میں کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر اسامہ کو شہید قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے ڈاکٹر اسامہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگیا، ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کی عمر محض 36سال تھی، ڈاکٹر اسامہ ریاض گلگت بلتستان میں مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ پر معمور تھے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو یہ کہتے ہیں کہ اس وائرس سے صرف بڑی عمر کے افراد کو خطرہ ہے تو یہ بات جان لیں کہ وہ یہ غلط کہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسامہ ریاض چلاس کے رہائشی تھے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم چلاس ہی سے حاصل کی تھی، اس کے بعد گلگت پبلک اسکول سے امتیازی نمبروں سے انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے بعد سال 2013/14 میں بہاولپور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلہ لے لیا تھا۔میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بہاولپور ہی سے ہاؤس جاب کی اور گلگت بلستان محکمہ صحت سے منسلک ہو گئے تھے۔ڈاکٹر اسامہ بہت ذہین اور اپنی پڑھائی اور پیشے سے انتہائی مخلص تھے جا کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہید نے گزشتہ ماہ بیس فروری کو پہلی ہی مرتبہ میں ایف سی پی ایس پارٹ ون کلیئر کر لیا تھا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد بھی شہید کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دے رہے ہیں۔
دل لگی سے مزید