راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمرشل مارکیٹ میں پارکنگ ایریا مختص کرنے پر انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے کمشنر راولپنڈی سے اظہار تشکر کیاہے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ ساجد قریشی، وائس چیئرمین حماد قریشی نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کمشنر راولپنڈی کو کمرشل مارکیٹ میں پارکنگ ایریا بنانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہےانھوں نے کہا کہ کمرشل مارکیٹ میں پارکنگ کے مسائل گھمبیر ہوچکے تھے اور یہ تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا اس حوالے سے متعدد مرتبہ ٹی ایم اے، آر ڈی اے، پی ایچ اے کو درخواست دی گئی جس کے بعد انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کا مطالبہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہےہمارا مطالبہ ہے کہ اس پارکنگ میں دکانداروں اور سیلز مین کا کوٹہ مختص کیا جائے اور گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لئے دکانداروں کے لیے فری پارکنگ کو یقینی بنایا جائے۔