• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا


کورونا وائرس سے پریشان پاکستانیوں کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے ریلیف کا اعلان کیا ہے جس کے بعد آج سے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔

وزارت ِخزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اطلاق گزشتہ رات 12بجے سے ہو گیاہے اور آج سے پاکستان کے عوام کو پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا مل رہا ہے۔

15روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 96 روپے 58 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 77 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عوام کے لیے کورونا ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جس کے تحت پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پیٹرول 75 روپے لٹر سستا کیا جائے، شہباز شریف

وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے معیشت کے مختلف شعبہ جات کے لیے تقریباً 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین