• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز ستارے اور کھلاڑی گھروں میں مصروف


کورونا وائرس نے شوبز ستاروں اور کھلاڑیوں کو بھی گھروں میں مصروف کردیا۔

مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم، اداکار یاسر حسین، اداکارہ جوریہ سعود اور مایا علی نے اپنی اپنی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے، اس نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اس جان لیوا وبا کو پھیلنے سے روکنےکے لیے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو گھروں میں ر ہنے کا کہا جارہا ہے، وہیں پاکستان سمیت کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں۔

لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعد دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اداکار یاسر حسین نے اپنی بیوی اقرا عزیز کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی بیوی کی چوٹی بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کی بیٹی وسیم اکرم کے بالوں کی پونی بناکر ان کا ہیر اسٹائل بنارہی ہے اور وسیم اکرم بھی بڑے مزے سے اپنی بیٹی کا چشمہ لگائے اس سے ہیر اسٹائل بنوارہے ہیں۔

مایا علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے اور پورے گھر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ لالا چیلنج کو پورا کررہی ہیں۔

تازہ ترین