• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجماعت نماز اور جمعہ پر پابندی کے حوالے سے جامعہ الازہر کا فتویٰ

باجماعت نماز اور جمعہ پر پابندی کے حوالے سے جامعہ الازہر کا فتویٰ


جامعہ الازہر مصر کے علما کی سپریم کونسل نے کورونا وائرس کے حوالے سے فتوٰی جاری کر دیا۔

جامعہ الازہر کے علماء نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے باجماعت اور نماز جمعہ کی پابندی پرعمل کیا جائے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مصر کے سفیر کے ذریعے شیخ الازہر سے رہنمائی کی درخواست کی تھی۔

جامعہ الازہر کے فتوے کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، اسلامی قانون کے عظیم مقاصد میں ایک زندگی کو بچانا اور تمام خطرات و نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے۔

علمائے کرام جامعہ الازہر کے مطابق ہر مسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو نماز باجماعت اور نماز جمعہ پر پابندی لگانے کی اجازت ہے، جبکہ معمر افراد گھروں پر  رہیں، نماز باجماعت اور نماز جمعہ میں شرکت نہ کریں۔

جامعہ الازہر کے مطابق عوامی اجتماعات اس وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں ۔

صدر مملکت کل وزیر مذہبی امور، جید علمائے کرام اور گورنرز کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کریں گے۔

تازہ ترین