• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا احسن اقدام، ماسک کی منصفانہ تقسیم

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے کہا ہے کہ چین سے ملنے والے 5 لاکھ این 95 ماسک میں سے 2 لاکھ سندھ میں فراہم کئےجائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ باقی تین لاکھ ماسک پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو دیئے جائیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ باہمی اتحاد ہی سے ہم اس جنگ کو جیت سکتے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ یہ ماسک آج موصول ہوئے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان میں سے سندھ حکومت صرف دو لاکھ ماسک اپنے پاس رکھے گی۔ باقی دیگرصوبوں کو بھجوادیئے جائیں گے۔

تازہ ترین