آپ آف لائن ہیں
بدھ7؍ شعبان المعظم 1441ھ یکم اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی سی بی کا کورونا کیخلاف کردار ادا کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مالی امداد کے ذریعے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

اس سلسلے میں پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔

علاوہ ازیں پی سی بی کے سینئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین اپنی ماہوار تنخواہ میں سے ایک روز جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

پی سی بی بطور ادارہ تمام عطیات اکٹھا کرکے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں ڈالے گا۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کو ایک عالمی وباء قرار دے چکا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی روایت ہے کہ وہ ہر مشکل وقت میں اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے علاوہ ہیلتھ ورکرز کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہیلتھ ورکرز کی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں تاکہ ہمارا معاشرہ جلد معمول کے مطابق چل سکے اور اس سلسلے میں پی سی بی نے اپنی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر پوری قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرے، انہیں اور ان کے پیاروں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم ایک باہمت قوم ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس وباء کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید