• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھر سے نکلنے پر پابندی

کراچی : رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھر سے نکلنے پر پابندی


 محکمہ داخلہ سندھ نے رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

آئی جی سندھ نے پولیس کو سخت ہدایات کرتے ہوئے رات 8 تا صبح 8 بجے شہریوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔

صرف طبی عملے، کے الیکٹرک، سوئی گیس اور ایمرجنسی اسٹاف کو اجازت ہوگی۔

صوبے میں کریانہ کی دکانیں اور ڈپارٹمنٹل اسٹور بھی بند رہیں گے صرف اسپتالوں میں میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔

کھانے پینے کی اشیا اور میڈیکل آلات کے علاوہ کسی انڈسٹری کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضروری سرکاری دفاتر بھی کم سے کم اسٹاف کے ساتھ چلائے جائیں گے۔

تازہ ترین