• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان لڑکی کا اقدام خودکشی، مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد ہلاک، 18 زخمی، تیز رفتار رکشہ الٹ گیا

سکھر+خیرپور+محراب پور (بیورو رپورٹ + نا مہ نگاران) نوجوان لڑکی کا ا قدام خود کشی،مختلف حادثات وواقعات میں7 افراد ہلاک،18 ز خمی،،تیز رفتار رکشہ الٹ گیا ،  سکھر روہڑی کے نزدیک قومی شاہراہ پر کنڈی فارم کے مقام پر تیز رفتار رکشہ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی سینٹر کے انچارج گل مہر کے مطابق رکشہ الٹنے سے اس میں سوار خاتون صنم، نذیر حسین، شہباز، علی رضا اور نواز زخمی ہوئے۔خیرپورحادثات میں ایک خاتون سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔ حادثات قومی شاہراہ اور ٹنڈومستی لاڑکانہ روڈ پر ہوئے۔زخمیوں میں مصباح بی بی ،صدام علی، دلشاد علی، بہادر علی، غلام شبیر ، لعل بخش ناریجو،جلیل احمد ، جلال احمد ، غلام قاسم اور قادر بخش شامل ہیں زخمیوں کو گمس اور دیگر اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ خیر پور ناتھن شاہپیر کو پھلجی اسٹیشن کے قریب واقع گاؤں گل بیگ کے مقام پر تیس سالہ محمد علی پنہور نے والد کے ساتھ نارا ضی پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔دریں اثناء ضلعی ھیڈکواٹر میں واقع سبزی منڈی کے مقام پر تیز رفتار ٹر ک کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا پندرہ سالہ نوجوان موٹرسائیکل سوار عرفان علی پنڑ زخموں کی تاب نہ لاکر نوابشاہ اسپتال میں ھلاک ہوگیا۔جبکہ بھان سید آباد کے مقام پر خود سوزی کرنے کے دوران جھلس کر شدید زخمی سترہ سالہ طالبہ خوشبو بنت خادم چنہ جسے حیدرآباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا کو حالت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی ریفر کیا گیا۔ علاوہ ازیں انڈس ھائی وے پر خانوٹ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے کے نتیجے میں روڈ کراس کرنے والے ایک ہی خاندان کے افراد میں سے کمسن لڑکی حفیضاں کھوسہ ھلاک ۔جبکہ متوفیہ کی والدہ اور بہن نصیباں اور ضمیراں کھوسہ زخمی ہو گئی۔۔جبکہ چھچھر کے مقام پر پولیس نے گذرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کے دوران ملزم علی گل المعروف عمران ماچھی کے قبضے سے ایک کلو تیس گرام چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گاؤں پھکا شاخ کے مقام پر گھر والوں سے ناراض ہوکر نوجوان لڑکی سمیرہ بنت بشیر میمن نے مبینہ خودکشی کرنے کیلیئے زھریلی دواپی لی۔محراب پور گائوں ایوب لاشاری میں رات کی تاریکی میں مسلح افراد کا حملہ، چار افراد جانبحق، جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔

تازہ ترین