• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر کی مساجد، گھروں اور گلی گلی اذانیں، خصوصی دعاؤں کا اہتمام

پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) کورونا وائرس کے ٹلنے اور بچاؤ کیلئے لوگوں نے گزشتہ رات سے مختلف وقتوں میں مساجد، گھر وں ، چوک چوراہوں اور گلی گلی ا ذانیں د یں اور اجتماعی دعائیں بھی مانگیں ، یہ سلسلہ تا حال جاری ہے، دوسری جا نب پیرجوگوٹھ اور گرد نواح میں عوام گھروں سے نکلنے سے باز نہیں آ ئی ۔ حکومت سندھ کے احکامات پر سخت لاک ڈاؤں کرنے کیلئے انتظامیہ نے رینجرز کو بلایا لیا ۔ رینجرز اور پولیس نے انتظامیہ کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا اور عوام کو وارننگ بھی دی، دوسری جانب شہریوں نے حکومت سندھ اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پیرجوگوٹھ کی طرف آنے جانے والے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جائے تاکہ لاک ڈاؤں پر مکمل عمل در آمد ہوسکے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کنگری صفدر میرانی اور مختیارکار کنگری عبدالحکیم دھاریجو نے میڈیکل اسٹورز سے ماسک اور سینیٹائزر کی معلومات حا صل کیں اور ہدایت کی کہ کوئی بھی ذخیرہ نہ کرے عوام کو مناسب نر خ پر سامان دیا جائے، جبکہ کریانہ اور سبزی کے دکانوں سے بھی ریٹ کنٹرول کی معلومات حاصل کیں ، انہوں نے کہا کہ اگر ان حالات میں کسی نے بھی زیادہ نر خ و صول کیئے تو اس کیخلاف ارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، دوسری جانب میونسپل کمیٹی پیرجوگوٹھ کے چیئرمین سید نجیب شاہ راشدی نے شہر کا دورہ کیا۔ اور صفائی کا جائزہ لیا اور صفائی عملہ ہدایات بھی جاری کیں ۔

تازہ ترین