• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی صورتحال، برطانوی پارلیمنٹ میں اسلامی موقف پیش کرنے پر ناز شاہ کو خراج تحسین

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل) صدر مذہبی امور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ علامہ قاری محمد عباس، صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ آصف نسیم راٹھور نے برطانیہ میں بریڈفورڈ سے لیبر پارٹی کی ممبر آف پارلیمنٹ ناز شاہ کی برٹش پارلیمنٹ میں کورونا وائرس سے ممکنہ جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کے بل کی مخالفت پر اپنے اسلامی مؤقف پر ڈٹ کر انتہائی خوبصورتی سے برطانوی پارلیمنٹ میں موقف پیش کر کے اور مسلمانوں کی مذہبی رسومات کے تحفظ میں کامیابی پر وسط تک گردش کر رہا تھا اور پہلی موت ایک ماہ قبل ہوئی تھی تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پاس وسیع پیمانے پر وقت تھا جبکہ کورونا کے شکار افراد کی مرض کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کیا گیا، اس وقت برطانیہ میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 8ہزار 77ہو چکی ہے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے۔ دوسری جانب فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ سو ہوگئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا اعلان 24 گھنٹوں میں 240افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مجموعی طور پر ملک میں تصدیق شدہ کیسز 22ہزار300 ہوگئے ہیں اوریہ شدید اور تیز وبا ہے"۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل جیروم سالومون نے کہا کہ منگل، 24مارچ کو ملک میں کوویڈ۔19 کی اموات 860 سے بڑھ کر 11سو ہو گئیں۔ مرنے والوں میں وہ پانچ ڈاکٹر بھی شامل ہیں جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرکے ان کی زندگیاں بچانے میں مصروف تھے۔ بلجیم میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2152مریض اس وقت انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں داخل ہیں جبکہ اس وائرس سے ابتک مجموعی طور پر متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 5000کا ہندسہ پار کرنے کے قریب ہے۔ یہ بات فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں بتائی گئی۔ ہیلتھ منسٹری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے نتیجے میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 178 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز یہ تعداد 122 تھی۔ بلجیم میں 32000کے قریب لوگوں کا ٹیسٹ کرنے کے بعد اس وقت 4937 کنفرم کیس ہیں۔ وسط تک گردش کر رہا تھا اور پہلی موت ایک ماہ قبل ہوئی تھی تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پاس وسیع پیمانے پر وقت تھا جبکہ کورونا کے شکار افراد مبارک باد پیش کی ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ناز شاہ کی دینی اور اسلامی جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے کوششیں اور کاوشیں قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں ، ناز شاہ کا یہ عمل رہتی دُنیا تک برٹش پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ناز شاہ برٹش پارلیمنٹ کے اندر برٹش مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی پہلی واحد مسلم خاتون ممبر ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے مقدمے کو اچھے پیرائے میں لڑا اور اللہ تعالی نے کامیابی سے سُر خرو فر ما کر عزت و توقیر اور بہت بڑے اعزاز سے نوازا ۔ ناز شاہ کی اس عمل کو قیامت تک سُنہرے حروف سے لکھا جائے گا اوریہ سب مسلمان ممبران پارلیمنٹ کیلئے مشعل راہ بھی ہے کرونا وائرس سے کثرت سےاموات کی صورت میں مسلمان میتوں کے جلانے کے عمل کو رکوانے پر تہہ دل سے پوری برٹش مسلم کمیونٹی ان کی بے حد شُکر گزار ہے اورناز شاہ کو اس عظیم کامیابی پر محبت و عقیدت کے پھول پیش کرتی ہے ۔

تازہ ترین