• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کو اپنے وطن پر فخر ہے، رانا شہزاد

برن (پ ر) پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے صدر رانا شہزاد اور پی ٹی آئی ویمن ونگ سوئٹزرلینڈ کی صدر امبر جیلانی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی دنیا کے کسی بھی حصہ میں ہو انہیں اپنے وطن اور اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ آج کورونا وائرس کی وجہ سے ہم پاکستانی یوم پاکستان کے حوالے سے شان و شوکت سے بڑا فنکشن نہیں کرسکے لیکن سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانی فیملیز نے اپنے گھروں میں بچوں کے ساتھ یہ دن اس عزم کے ساتھ منایا کہ ہم کبھی بھی اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔ قائداعظم کی ولولہ قیادت کے باعث ہمیں یہ پیارا ملک پاکستان نصیب ہوا۔ اس موقع پر بچوں نے گھر میں ملی نغموں کا اہتمام کیا اور اپنے بزرگوں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کورونا وائرس کے متاثرین کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔
تازہ ترین