• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن: گھروں پر مقید ہونے سے انٹرنیٹ سروس پر بے انتہا دباؤ بیشتر سروس سست روی کا شکار

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ خاص طور پر کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد اور لوگوں کے گھروں میں موجود ہونے کی وجہ سے مختلف انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے اور بیشتر موبائل فون کمپنیوں کے انٹرنیٹ نیٹ ورک پر بے تحاشا دباؤ کی وجہ سے مشکلات پیش آنے لگیں ہیں کچھ کمپنیوں کا نیٹ ورک سسٹم بے انتہا دباؤ کی وجہ سے سست ہوگیا ہے جبکہ کچھ موبائل کمپنیوں کا نیٹ ورک سسٹم بالکل ہی کام نہیں کرپا رہا یا کافی سلو چل رہا ہے ایک بڑی کمپنی کے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے افسر نے بتایا کہ سارے شہر میں لوگ گھروں میں موجود ہیں ہزاروں صارفین یوٹیوب استعمال کررہے ہیں ہزاروں نیٹ پر فلمیں دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین