• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریول ٹریڈ کی بقا کیلئے حکومت بیل آوٹ پیکج دے، چیئرمین ہوپ

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ٹریول ٹریڈ کی بقا کے لئے حکومت بیل آوٹ پیکج دے ۔ اپیل چئیرمین ہوپ شاہد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط میں کی ہے۔ شاہد رفیق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا معاشی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شاہد رفیق کا موقف ہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ حج و عمرہ آرگنائزرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ شاہد رفیق نے کہا ہے کہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والی یہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ چئیرمین ہوپ نے کہا ہے کہ ٹور ٹریول ٹریڈ سے منسلک لوگ اپنے افس بند کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں دے سکتے۔

تازہ ترین