• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام لاک ڈاؤن کو تفریح کا ذریعہ نہ سمجھیں،شاہی سید

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو تفریح کا ذریعہ نہ سمجھیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خود کو رضاکارانہ طور پر اپنے گھروں تک محدود کریں ۔ عوام کی غیر سنجیدگی لاک ڈاؤن کی افادیت کم کردے گی. انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ سائٹ، اورنگی، بلدیہ اور لانڈھی سمیت شہر کی گنجان آبادیوں میں پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ بڑھانے کے احکامات جاری کریں ان آبادیوں میں ابھی تک کرونا وائرس کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا ہے۔
تازہ ترین