• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (تجزیہ / مظہر عباس)پاکستان میں گزشتہ ماہ 26فروری سے تشخیص ہونے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس میں مبتلامریضوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اس عالمگیر وبا سے مرتب اثرات کا جائزہ لینا بڑا ضروری ہے۔یہ جائزہ قیادت اور قومی دونوں سطحوں پرلینا ہوگا۔کسی کوکچھ معلوم نہیں کہ یہ وباء کب تک جسموں اور اعصاب پر سوار رہے گی۔لیکن ہر کوئی اب جانتا ہے کہ احتیاط اورلاک ڈائوں ہی اس کا واحد علاج ہے۔دنیا بھر میں اس وبائ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر دئی ہے۔190 مملاک میں 14 لاکھ مریض تشخیص ہوئے ہیں۔حالات اب تک تو قابو میں ہیں اور اس سنگین وبائ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد محض سات ہے۔لیکن ایک ماہ کے عرصہ میں مریضوں کا بڑھتا ہوا تناسب تشویشناک امر ہے۔
تازہ ترین