• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا اختتام کی جانب گامزن ’’مسیحا‘‘ ہمیں کورونا سے بچائیگا ، اسرائیلی وزیر صحت

کراچی (جنگ نیوز) اسرائیل کے وزیر صحت یعقوب لٹزمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا اپنے خاتمے کی طرف گامزن ہے اور وہ دن قریب ہیں جب "مسیحا" زمین پر اترے گا اور یہودی برادری کی حالت زار کو دور کرے گا۔اس انٹرویو ميں یعقوب لٹزمان نے مزيد کہا، "ہم دعا اور امید کر رہے ہیں کہ مسیحا ’’فسح‘‘ (جو یہودیوں کا آمد بہارکا تہوار ہے) کے موقع پر پہنچے گا، جو ہماری نجات کا وقت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مسیحا آئے گااور جس طرح خدا ہمیں مصر سے نکال لایا تھا اسی طرح ہمیں و با سے بچائے گا۔” یعقوب لٹزمان کا مزيد کہنا تھا، "جلد ہی ہم آزادی کے ساتھ نکلیں گے اور مسیحا ہميں دنیا کی ديگر تمام پریشانیوں سے نجات دلائے گا۔” لٹزمان، جو الٹرا آرتھوڈوکس یونائیٹڈ تورہ یہودی پارٹی کے سربراہ ہيں، اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے ایک اہم رکن مانے جاتے ہيں۔يہودی عقیدے کے مطابق، مسیحا داؤدی نسل سے تعلق رکھنے والا مستقبل کا یہودی بادشاہ ہو گاجو اسرائیل کو کسی بڑی تباہی سے بچائے گا۔ یہودی عقيدے کے تحت يہ مسیحا "ایک نجات دہندہہے جو اختتام پر ظاہر ہو گا اور خدا کی بادشاہی میں داخل ہوگا"۔ یہودیوں کا ماننا ہے کہ مسیحاکی آمد قیامت سے پہلے ہی دنیا کو آخری مرحلے کی طرف لے جائے گی۔ 
تازہ ترین