• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوعمرلڑکے سے زیادتی اور ویڈیوبنانے پر مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوعمرلڑکے سے زیادتی کرنے اوراس کی ویڈیوبنانے والے اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ ائرپورٹ کوحسیب لیاقت نے بتایاکہ میرا15 سالہ بیٹارات کوگھرسے باہررہا جب میں نے اس سے رات کوباہررہنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ گذشتہ روز دودھ لینے کے لیے مارکیٹ جارہا تھا جب چھتری چوک سے تھوڑا پیچھے تھا کہ2لڑکے صائم اورکالاموٹرسائیکل پر آئے اور اسے ایک کام کے بہانے سے اپنے ساتھ بیٹھا لیا اسی دوران2لڑکے فہد شاہ اورحمزہ بھی موٹرسائیکل پر آگئے یہ چاروں میرے بیٹے کو ایک مکان میں لے گئے جو ساتھ ہی گلی میں واقع ہے جہاں پر میرے بیٹے کے ساتھ گپ شپ لگانے لگے اسی دوران کالا وغیرہ نے اسے سگریٹ پلایا ،کالا اور فہد شاہ دونوں چلے گئے بعد میں حمزہ اور صائم نے زبردستی اس کے کپڑے سے ہاتھ پاؤں باندھے اور دونوں نے باری باری زبردستی اس کے ساتھزیادتی کی۔ انہوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی ۔
تازہ ترین