• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ اورٹرینیں بند،سیکڑوں افراد لاہور اوردیگرشہروں میں پھنس گئے

لاہور(محمد صابر اعوان )ٹرینآپریشن بند ہونے سے دوسرے شہروں کے رہنے والے سیکڑوں افراد لاہور سمیت مختلف شہروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ بیشتر محنت کش طبقہ پیسوں کی کمی کے باعث مالی مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں جنہوں نے حکومت اور ریلوے حکام سے اپیل کی ہے کہ پھنسے ہوئے افراد کے ایک دن سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں ۔کورونا وائرس کے باعث پاکستان ریلوے کی جانب سے گزشتہ روز ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31مارچ تک بند ہونے سے سیکڑوں کی تعداد میں دوسرے شہروں سے آئے پردیسی اور محنت کش طبقہ لاہور سمیت محتلف شہروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں جن میں عام افراد سمیت خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہےلاہور ریلوے اسٹیشن پر موجود درجنوں افراد نے جنگ کو بتایا کہ مسافر ٹرینوں کے ساتھ ساتھ روڈ ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی جس کی وجہ سے ہم پھنس کر رہ گئے ہیں ہمارے پاس پیسے بھی ختم ہو رہے ہیں ۔
تازہ ترین