• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصیبت کی گھڑی میں حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، محب اللہ خان

پشاور(نیوزڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت اس جان لیوامرض کو قابو کرنے کیلئے متحرک ہے ، عوامی مشکلات کا احساس ہے ، لیکن احتیاطی تدابیر بھی نا گزیر ہیں ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، لاک ڈاون احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے لازمی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا جو کہ ایک انٹر نیشنل وباء ہے اور یہ وباء اب پاکستان میں داخل ہو چکی ہے۔ اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمو د خان ، پاک فوج اور دیگر حکومتی ادارے اس حوالے سے متحرک ہیں وزیر اعظم نے حقائق پر مبنی چیلنجز بیان کئے اور کورونا سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم نے عوام سے تعاوٗن کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ شہری گھروں میں رہیں اور آپس کے میل جول ختم کریں اور وباء سے بچاوٗ کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے لڑنا ہو گا۔
تازہ ترین