• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے مقابلہ، امریکی سینیٹ کی 2 کھرب ڈالر کے پیکیج کی منظوری


کورونا وائرس کا تیزی سے مرکز بنتے جانے والے امریکا میں اس وائرس سے مقابلے کے لیے امریکی سینیٹ نے 2 کھرب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

یہ پیکیج کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو پہنچنے والے دھچکے کو سنبھالنے کے لیے ہے، پیکیج کی منظوری کے بعد امریکی منڈیوں میں تیزی نظر آئی۔

سینیٹ میں منظور ہونے کے بعد اب یہ بل منظوری کے لیے ایوانِ نمائندگان بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے امریکا میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے بعد امریکا اس وائرس کا مرکز بن سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وباء دسمبر میں چین میں شروع ہوئی اور اس کا مرکز بعد میں ایشیاء سے یورپ منتقل ہو گیا۔

عالمی ادارۂ صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 85 فیصد نئے کیسز یورپ اور امریکا سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا کورونا کا نیا مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران یورپ سے 20 ہزار 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ امریکا سے اسی دورانیے میں 16 ہزار 354 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکا میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے، امریکا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ابھی ایسا ممکن ہے لیکن ایسا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین