• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کیلئے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی

امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق واشنگٹن، افغانستان کیلئےآئندہ برس کے دوران ایک ارب ڈالر امداد میں کمی کیلئے تیار ہے۔

ادھر افغان صدراشرف غنی اورسابق سی ای او عبداللّٰہ عبداللّٰہ نئی حکومت کی تشکیل میں ناکام ہوگئے ہیں۔

افغان رہنما مشترکہ اعلامیہ کے تحت کئے گئے وعدوں کی پاسداری اور انٹرا افغان مذاکرات کے لیے جامع قومی ٹیم کے قیام اور دونوں جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے عملی اقدامات لینےمیں بھی ناکام رہےہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل، سیاسی ڈائیلاگ اور پاورشیئرنگ ہے، افغانستان کے ساتھ شراکت داری اور افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین