• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کورونا کا نیا مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا (اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے امریکہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یورپ کےبعد امریکہ اس وائرس کا مرکز بن سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وباء دسمبر میں چین میں شروع ہوئی اور اس کا مرکز بعد میں ایشیا سے یورپ منتقل ہوگیا۔ عالمی ادارہ صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ85فیصد نئے کیسز یورپ اور امر یکہ سے رپورٹ ہورہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ24گھنٹے کے دوران یورپ سے20ہزار131نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ امریکا سے اسی دورانیے میں 16ہزار 354کیسز سامنے آئے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکا میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے ، امریکا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ابھی ایسا ممکن ہے لیکن ایسا ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین