• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیرِ اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے کورونا وائرس مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کی بطور وزیرِ اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے کورونا وائرس تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فیصل سلطان کی اس تقرری کے حوالے سے بتایا گیا تھا اور نوٹیفکیشن کا عکس بھی شیئر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈاکٹر فیصل سلطان، نئے دور کی ابتداء

شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ ہولڈر ہیں جبکہ کنگ ایڈورڈ کالج سے انہوں نے گریجویشن کی ہے۔

تازہ ترین