• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں خاتون پر پان تھوکنے اور خاتون کو کورونا وائرس کہنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق  دہلی پولیس نے گزشتہ روز ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے ایک راہ چلتی خاتون پر پہلے تو پان تھوکا اور پھر کورونا وائرس کہہ کر آوازیں کسیں اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔

دہلی پولیس کے مطابق ایک خاتون نے اتوار کے روز ایک رپورٹ درج کروائی تھی جس میں اُس خاتون نے ایک شخص پر الزام عائد کیا تھا کہ جب وہ سڑک سے گُزر رہی تھی تو ایک شخص آیا اُس نے  اپنی اسکوٹی روکی، پان تھوکا اور  کورونا وائرس کہہ کر وہاں سے بھاگ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت، 7 دن پہلے فرانس سے آئے دلہا کو قرنطینہ کر دیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے بتایا کہ اُنہوں نے خاتون کی رپورٹ درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کی اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس کے بعد اُنہوں نے گزشتہ روز اُس شخص کو گرفتار کرلیا۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس کہنے والے شخص کی شناخت گوراو ووہرا کے نام سے ہوئی ہے اور وہ شخص دہلی کے علاقے ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

تازہ ترین