• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف نےلاک ڈاؤن میں اشیاء فراہمی کا پلان بتادیا


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کا معاشی پیکج ناکافی اور نامکمل ہے، انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا اپنا پلان جاری کردیا ۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے، ٹیلی فون لائنز، موبائل اپلیکیشن کو استعمال کرکے شہری گھروں سے آرڈر لکھوائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اشیاء ضروریہ کی ترسیل کیلئے ڈاک خانے، این ایل سی اور ریلوے فریٹ کو استعمال کیا جائے، بیت المال، بےنظیر انکم سپورٹ اور دیگر سبسڈیز سے خوراک اور اشیاء ضروریہ سستی کی جائیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ حالات میں خدمات انجام دینے والی افواج، عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان دیا جائے، انہوں نے مسلح افواج، پولیس، ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملہ اور عوامی خدمات انجام دینے والوں کو سلام بھی پیش کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کا معاشی پیکج ناکافی اور نامکمل ہے، اپوزیشن کی جامع تجاویز کو شامل کیا جائے، حکومت تدبر، دانائی اور ہمت و حوصلے سے حالات کا مقابلہ کرے، غصے اور ردعمل سے نہیں۔

تازہ ترین