• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 7 مقامات کو قرنطینہ قرار دیدیا گیا

پشاور میں کورنا وائرس کے باعث کینال روڈ ویلفئیر ٹرسٹ سمیت 7 مقامات کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں 7 مقامات قرنطینہ قرار دیئے گئے ہیں، دستاویز کے مطابق کینال روڈ پر 200 افراد پر مشتمل 25 گھروں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

شینواری مارکیٹ کارخانو میں 50 گھروں کو قرنطینہ قرار دیا گیا ہے، حیات آباد فیز 3 سیکٹر کے میں 17 گھروں کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

شاہین کالونی باڑہ روڈ پر 7 اور بشیر آباد میں ایک گھر کو قرنطینہ کیا گیا ہے، جبکہ دوران پور میں بھی 146 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویلفئیر ٹرسٹ کالونی بڈھ بیرمیں 195 گھروں کو قرنطینہ قرار دیا گیا ہے۔

ساتوں قرنطینہ مقامات پر ایک ہزار 716 افراد مقیم ہیں، واضح رہے کہ باڑہ روڈ پر قرنطینہ قرار دینے والے گھروں میں سعودی عرب سے آنے والا شخص گیا تھا۔

تازہ ترین