مردان میں کوروناوائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے، اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیکل کمپلیکس اسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد دونوں کو اسپتال سے فارغ کردیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ صحت یاب دونوں مریضوں کا تعلق گاؤں منگاہ سے ہے، دونوں افراد کورونا سے جاں بحق سعادت خان کے ہمراہ عمرہ کرکے آئے تھے۔
دونوں افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔
ڈاکٹر جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ منگاہ میں وائرس کی موجودگی کے پیش نظر انہیں کہیں اور قیام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔