• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں کورونا سے 8000، اسپین میں 4000 سے زائد اموات

اٹلی میں کورونا وائرس آج بھی 662 زندگیاں لے گیا، اموات 8 ہزار سے اوپر چلی گئیں جبکہ اسپین میں 458 زندگیاں گئیں، تعداد 4 ہزار سے اوپر ہوگئی۔

ادھر امریکا میں مریضوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ برطانیہ میں مزید 320 افراد میں کورونا مرض کی تشخیص ہوئی، مجموعی تعداد 9 ہزار 800 سے زائد ہوگئی۔

کورونا وائرس کے باعث ایران میں 2200 افراد جان سے جاچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی، جان سے جانے والوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین