• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ: پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل جوائنٹ کنٹرول روم قائم

سانگھڑ (نامہ نگار) پاکستان آرمی، رینجرز، ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے سانگھڑ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جوائنٹ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ،یہ سینٹر 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا اس سلسلے میں پاک آرمی کے برگیڈیئر نعمان نے جوائنٹ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔حیدرآباد روڈ پر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں قائم کنٹرول روم کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے برگیڈیئر نعمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور کورونا کوشکست دینے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں جبکہ موجودہ صورتحال قابو میں نہ ہونے کی صورت میں لاک ڈاؤن میں مذید سختی بھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دی کہ وہ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کروائیں کیونکہ کورونا کا واحد حل لاک ڈاؤن اور گھروں سے باہر نہ نکلنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ صحت کے ملازمیں کو سہو لتوں کی فراہمی میں خصوصی تر جیح دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر علی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ تمام تعلقوں میں ھائ الرٹ ہے۔ ڈی ایچ او سانگھڑ ڈاکٹر وشنو رام نے بتایا کہ سانگھڑ میں قائم کردہ مختلف آئسولیشن وارڈز میں 216 جبکہ دیگر قرنطینہ میں 168 مریضوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

تازہ ترین