• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی لیون بچوں کے ہر وقت ماسک پہننے پر دل گرفتہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس نے دنیا کے 173 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک چار لاکھ ستر ہزار سے زائد لوگ اس سے متاثر اور اکیس ہزار سے زائداموات ہوچکی ہیں، ایسے میں کئی دیگرلوگ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں اور ماسک وغیرہ بھی استعمال کررہے ہیں، گھروں میں رہ کر کام کرسکنے والے میڈیا کے کارکن بھی گھروں میں منتقل ہوگئے ہیں، ایسے میں بولی وڈ اداکارہ سنی لیون Sunny Leone  نے بھی بچوں اور خاوند کے ہمراہ منہ پر ماسک لگائے تصویر شیئرکردی اور لکھا کہ ” ایک نیا دور، بہت افسوس ہے کہ میرے بچوں کو اب ایسے رہنا پڑے گا لیکن یہ ضروری ہے ، بچوں کو ماسک پہننے کی تربیت دینے کا پہلا دن ،’’ ڈینئل ویبر اور نتھالینا کی ٹیم کی کاوش“۔ یہ تصویر سامنے آئی اور سنی لیون کا موقف سامنے آیا تو لوگوں کو ایک مرتبہ پھر کورونا کی یاد آئی جس نے ہزاروں لوگوں کو نگل لیا اور اب تک اس کی کوئی دوا بھی تیار نہیں ہوسکی، خصوصاً جب بچوں کا ذکر آتا ہے تو ہرصاحب اولاد کا دل پسیج جاتا ہے، ایسے میں توبہ استغفار کا سلسلہ بھی جاری ہے ، گزشتہ دو روز سے رات کو بھی مختلف شہروں میں اذانیں بھی دی جارہی ہیں ۔

تازہ ترین