• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدیحہ افتخار کا قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کیلئے ویڈیو پیغام

مدیحہ افتخار کا قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کیلئے ویڈیو پیغام 


کراچی(مانیٹرنگ )معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کی آگاہی کے حوالے سے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیغام دیتی نظر آرہی ہیں۔مدیحہ افتخار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زبان کے ساتھ ساتھ اشاروں کی زبان میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر بتارہی ہیں تاکہ اُن لوگوں کو بھی کورونا کے بارے میں آگاہی مل سکے جو قوت سماعت سے محروم ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ ’کورونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے، اپنے ہاتھوں کو پانی اور صابن سے کم از کم 20 سیکنڈز تک بار بار دھوئیں۔‘مدیحہ افتخار نے لکھا کہ ’نہ ہاتھ ملائیں اور نہ ہی گلے ملیں، مہربانی کرکے گھر میں رہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کا یہ اشاروں کی زبان کے ذریعے پیغام اُن لوگوں کے لیے جو قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں۔‘واضح رہے کہ مدیحہ افتخار نے ماضی میں بہت سے ڈرامے کیے ہیں آج کل وہ اداکاری سے دور نظر آتی ہیں جبکہ اُن کا شمار پاکستان کی نامور ماڈلز میں بھی ہوتا ہے۔

تازہ ترین