• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کو احساس ہوگیا ہوگا کہ لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے، پرویز الٰہی

بی جے پی کو احساس ہوگیا ہوگا کہ لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے، پرویز الٰہی 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر کرفیو لگانے والی بھارتی سرکار کے اپنے گھروں تک بھی لاک ڈائون پہنچ گیا ہے،بی جے پی کو احساس ہوگیا ہوگا کہ لاک ڈائون کیا ہوتا ہے،عالمی برادری کو کشمیریوں کی حالت زار سمجھنا چاہئے اور کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم رکوائے ۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 235 روز سے کشمیریوں کو لاک ڈائون کرنے والے سمجھ جائیں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ بی جے پی کے انتہا پسندوں کو اب تو احساس ہوگیا ہو گا کہ لاک ڈائون کیا ہوتا ہے جس کا نشانہ انہوں نے کشمیر کے لوگوں کو بنایا ہوا ہے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کرنے والا پورا بھارت اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہے اور لاک ڈائون پر ہے‘ عالمی برادری کو حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے کشمیریوں کی حالت زار سمجھنا چاہئے کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی سرکار کا ظلم و ستم رکوائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں پر بھی مظالم رکوانے چاہئیں۔

تازہ ترین