• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار یونس کا آئسولیشن سے ڈاکٹرز کیلئےتعریفی پیغام


قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان سے سڈنی جانے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے جہاں سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنےکے لیے جو لوگ آگے آرہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔

آسٹریلیا سے اپنے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ کو رونا وائرس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے، اس وائرس کے خلاف جنگ میں جو سب سے آگے ہیں ہمیں ان کو سلام پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ڈاکٹرزنرسز میڈیکل آفیسر اور دوسرا عملہ سب سے آگے ہے، ڈاکٹرز اور نرسز کو جتنی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے کسی کو نہیں ہے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایسا کرنے سے ان لوگوں کو حوصلہ ملے گا اور یہ اپنا کام جاری رکھ سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وباء سے نجات پائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان و فاسٹ بولروقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

ان دنوں وقار یونس پاکستان سے جانے کے بعد سڈنی میں تنہائی میں وقت گزار رہے ہیں ، پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد وقار یونس فیملی کے پاس سڈنی چلے گئے تھے۔

تازہ ترین