• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکار کے گلوکاروں کا نام نہ لکھنے پر انیل کپور پر تنقید، اداکار کو معافی مانگنی پڑگئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے فلم پکار کے گلوکاروں کے نام پوسٹ میں تحریر نہ کرنے پر مداح سے معذرت کر لی، فلم پکار کی پوسٹ میں گلوکاروں کو ٹیگ کیے بغیر شیئر کرنے کے بعد انہوں نے اسے ری شیئر کیا۔ 

انیل کپور نے سن 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم پکار کی سالگرہ کے موقع پر اپنی پوسٹ میں گلوکاروں کو ٹیگ کرنا بھول گئے تھے۔ مداحوں کی نشاندہی پر انکے فوری ردعمل اور عاجزی نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے انکے اقدام کو سراہا۔

واضح رہے کہ اداکار انیل کپور نے حال ہی میں فلم پکار کے 26 سال مکمل ہونے پر اس فلم کا اپنا پسندیدہ گانا ’سنتا ہے میرا خدا‘ شیئر کیا۔ جہاں اس یادگار پوسٹ نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، وہیں سوشل میڈیا پر اس وقت بحث شروع ہو گئی جب ایک صارف نے نشاندہی کی کہ اداکار نے گانے کے گلوکاروں کو ٹیگ نہیں کیا تھا۔

ایک ایکس (سابق ٹوئٹر) کے صارف نے اداکار پر تنقید کی کہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ادیت نارائن اور کویتا کرشنا مورتھی کا ذکر نہیں کیا۔ صارف نے لکھا یہ افسوس کی بات ہے، سر کہ آپ نے اپنی ٹوئٹ میں گلوکاروں کے علاوہ سب کا ذکر کیا۔ 

ایسا لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں 90 کی دہائی کے گلوکاروں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ جس انیل کپور نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ میں دونوں کے ناموں کے ساتھ اسے ری پوسٹ کرونگا، جس پر انکی کافی پذیرائی کی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید