• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ اور گوشت کی فراہمی میں مشکلات دور کی جائیں، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ چارے، دودھ اور گوشت کی ترسیل اور دودھ کی دکانوں کو مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ درست منصوبہ بندی کے بغیر کیے گئے فیصلوں سے مئی میں دودھ 300 روپے فی لیٹر سے کم میں نہیں ملے گا۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ دودھ اور گوشت سستی پروٹین سورس ہے، جو کورونا کے خلاف مفید ہے، لاک ڈاؤن کے دوران عوام تک دودھ اور گوشت کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کرتے ہوئے ہمیں اعتماد میں لیا جائے، تاکہ مسائل کا مقابلہ کرسکیں جبکہ چارے، دودھ ، گوشت کی ترسیل اور دودھ کی دکانوں کو مستثنیٰ قراردیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درست منصوبہ بندی کے بغیر فیصلوں سے مئی میں دودھ 300 روپے فی لیٹر سے کم میں نہیں ملے گا۔

تازہ ترین