• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامان اورڈاکٹرزبھیجنے پر چین کے مشکورہیں‘فردوس عاشق

اسلام آباد(اے پی پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابوپایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کورونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ جمعہ کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت،چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اتراہے۔
تازہ ترین