سندھ میں لاک ڈاؤن کے اوقات کار مزید سخت کرنے پر ڈیری فارمرز کا کہنا ہے دودھ کی دکانوں کا وقت لاک ڈاؤن کے دوران 5 بجے سے بڑھایا جائے ورنہ سپلائی متاثر ہوگی۔
ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ باڑوں سے دودھ 5 بجے دکانوں کے لئے روانہ ہوتا ہے جسے پہنچنے میں7 سے 8 بج جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر دودھ کی دکانوں کا وقت لاک ڈائون کے دوران 5 بجے سے نہیں بڑھایا گیا تو دودھ سپلائی متاثر ہوگی اور ڈیری فارمرز کو بھی شدید نقصان ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کے گزشتہ روز جاری کیے گئے نئے احکامات کے مطابق سندھ میں لاک ڈاون مزید سخت کردیا گیا ہے جس کے بعد آج سے شام 5 بجے سےاگلے دن صبح 8 بجے تک تمام کاروبار بند رہے گا۔