• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پیش اماموں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر گرفتار تین پیش اماموں کی پانچ پانچ روپے کے مچلکوں کےعوض ضمانت منظور کر لی گئی۔

حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے والے مساجد کے امام کوعدالت میں پیش کیا گیا۔تھانہ کھارادر نے تین پیش اماموں کو عدالتوں میں کیا ۔مسجد اماموں میں اکرام،مبین اور احمد شامل ہیں۔

عدالت نے تینوں کی 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کےعوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

ادھرنیو میمن مسجد کےمنتظمین سمیت 3 افراد کو بھی سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا، عدالت نے مسجد کے منتظمین کی بھی5، 5 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی ۔

عدالت نے علماء اور پیش امام کو حکومت اقدامات پر عملدرآمد کی تنبیہ بھی کی۔

تازہ ترین