مردان میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا، 30 سالہ ملزم نے دو شادیاں کی ہیں اور بچی کا پڑوسی ہے۔
ڈی پی او سجاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 8 سالہ بچی ماہم خان جمعرات کو دکان سے ٹافیاں اور صابن لینے گئی اور لاپتہ ہوگئی جس کے بعد اگلے روز بچی کی بوری بند لاش نالے سے ملی تھی۔
اس معاملے پر پولیس نے حقائق اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کرتے ہوئے اس دکان کا پتہ لگالیا جہاں سے ملزم نے بچی کی لاش پھیکپھینکنے کے لیے بوری خریدی تھی۔
پولیس کے مطابق جب دکاندار سے تفتیش کی گئی تو ا س نے بوری خریدنے والے ملزم کی نشاندہی کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے زیر حراست ملزم اختر حسین سے تفتیش کی جس پر اس نے اقبال جرم کرلیا ۔
پولیس ذرائع کا بہنا ہے کہ ملزم مقتول بچی کا پڑوسی ہے او اس نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں۔