• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں گزشتہ روز 7 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ سندھ میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 457 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تفتان سے آنے والے 265 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ سندھ میں اب تک 4810 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کورونا کے 3 اور دادو میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک 14 افراد صحت یاب ہوکر گھر جاچکےہیں،  محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے3 اور دادو  میں ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ صوبے میں کورونا کے 131 مریض لوکل ٹرانسمیٹڈ ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں مزید 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 181 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین