• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے شوبز کی شخصیات بھی محفوظ نہ رہ سکیں

عالمی وبا کورونا وائرس جہاں عام لوگوں کو متاثر کر رہا ہے وہیں شوبز شخصیات بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکیں، جبکہ کچھ ستارے اس وائرس سے ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس نے شوبز اور کھیلوں کی دنیا کے ستاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس، ادریس ایلبا اور پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نامور افریقی اسٹار مانو ڈیبانگو اور ریال میڈریڈ کے سابق صدر سانز لورینزو کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔

اکیاسی سالہ امریکی ڈرامہ نویس ٹیرنس میک نیلے اور کونگو سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے لیجنڈ اورلوس مابیلی بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیویارک کی جیل میں جنسی تشدد کے جرم میں 23 سالہ قید کاٹنے والے ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا وِلسن کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے دو ہفتے سے قرنطینہ میں ہیں۔

برطانوی اداکار ادریس ایلبا نے بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے خود ساختہ تنہائی اختیار کر رکھی ہے۔

اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے کئی کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اطالوی فٹبال کلب اے سی میلان کے سابق کھلاڑی پاؤلو ملڈینی اور ان کے بیٹے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

برطانیہ میں فٹبال کلب آرسنل کے مینجر  مکیل آرٹیٹا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے چودہ کھلاڑی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین