• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ چارلس اور بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، وزیر اعظم

شہزادہ چارلس اور بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، وزیر اعظم


وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ چارلس اور برطانوی وزیراعظم کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہزادہ چارلس اور بورس جانسن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کیلیے عالمی معاونت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ان میں اس وائرس کے اثر انداز ہونے کے درمیانے درجے کی علامات بھی پائی گئی ہیں، اس کے علاوہ شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے اس حوالے سے بتایا کہ ان میں یہ علامات جن میں بخار اور کھانسی شامل ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیدا ہوئی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ وہ سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں تاہم وہ وائرس سے جنگ کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حکومت کی سربراہی کرتے رہیں گے۔

انہیں آخری بار جمعرات کی رات ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر نیشنل ہیلتھ اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کے دوران تالیاں بجاتے دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین